6

کورونا کےباعث ویران گراؤنڈ پھر سے آباد،قومی کرکٹ ٹیم کس ملک روانہ ہوگئی ؟ کون کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟ جانیے

کورونا کے باعث ویران ہونےوالے میدان پھر سے آباد ہونے شروع .  مشن انگلینڈ کیلئے 20 رکنی قومی کرکٹ ٹیم مانچسٹر روانہ ہو گئی، برطانیہ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کل ہوں گے، دورے میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 شیڈول ہیں.دورہ انگلینڈ کیلئے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہو گیا، گوروں کے دیس شاہینوں کی ری ٹیسٹنگ کل ہو گی، سب چودہ دن کے لیے ووسٹر شائر میں قرنطینہ کریں گے .

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز، اڑان بھرنے والوں میں اظہر علی، بابراعظم، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں. ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت گیارہ رکنی آفیشلز کا بھی سفر شروع ہو گیا.مانچسٹر پہنچنے کے بعد قومی اسکواڈ وورسٹرشائر روانہ ہوگا جہاں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی. اس دوران قومی اسکواڈ 14 روز تک قرنطینہ میں گزاریں گے تاہم یہاں انہیں پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی.دوبارہ ٹیسٹنگ میں محمد حفیظ سمیت چھ کھلاڑیوں کی رپورٹ نیگٹیو آ گئی ہے. چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ دوسراکورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں میں حسنین ،شاداب، فخر زمان، محمد رضوان ،وہاب ریاض اور محمد حفیظ شامل ہیں، ان 6 کھلاڑیوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ کاشف بھٹی، حارث رؤف، حیدر علی اور عمران خان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے. چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے باوجود یہ 6 کھلاڑی انگلینڈ نہیں جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں