5

بریکنگ نیوز: ’’ بی ایل اے ‘‘ نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل اے (بلوچستان لیبرشن آرمی) نے کراچی بلاسٹ کی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی . کراچی سٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں ‌میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں‌ بحق ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 4 دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا .

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئےپولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی. پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق بھی ہوگئے ہیں. پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز دہشت گردوں نے دستی بم کے ساتھ حملہ کیا، جسے اسٹاک ایکسچینج میں تعینات پولیس اہل کاروں اور سیکورٹی گارڈز نے ناکام کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو مار دیا، واقعے میں سب انسپکٹر شاہد اور 4 سیکورٹی گارڈز سمیت 6 افراد شہید ہو گئے جب کہ 3 اہل کار زخمی ہوئے. پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے ہیں، حملہ آوروں نے 10 بج کر 5 منٹ پر پانچ سے 7 منٹ تک فائرنگ کی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جب کہ زخمیوں کو سِول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، ڈاکٹر خادم قریشی کا کہنا تھا اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں