4

اختر مینگل نے وزیر اعظم عمران خان کو زوردار جھٹکا دے دیا

سربراہ بی این پی اخترمینگل نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی عشائیہ کی دعوت ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ حکومتی اتحادی نہیں ہیں . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کیا ہے جس میں بی این پی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم انہوں نے عشائیے میں شرکت سے انکار کردیا ہے .

بی این پی کے رہنما جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ وزیراعظم کا عشائیہ حکومتی اتحادیوں کےلیے ہے، ان کی جماعت اب اتحادی نہیں رہی اس لیے ان کا وزیر اعظم کے عشائیہ  میں شرکت کا کوئی جواز نہیں.یاد رہےگزشتہ دنوں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کی تھی.تحریک انصاف کی جانب سے منانے کی کوششوں پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں جانا اب میرے بس میں نہیں، حکومت سے علیحدگی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے کسی فرد واحد کا نہیں.اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بجٹ کی منظوری میں وفاقی حکومت کے مکمل ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے. اس حوالے سے بعض ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے بجٹ اجلاس سے قبل حکومتی اور اتحادی رہنماوَں کو عشائیہ دینے کے فیصلے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی نے عشائیے میں بھی شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی عشائیے میں شرکت کریں گے.ذرائع کے مطابق اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم سے ملاقات میں چند تحفظات کا اظہار کیا تھا. باپ پارٹی نے ایک مزید وزارت نہ ملنے پر بھی وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا.خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے وفاق کی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں