5

کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشتگردوں‌ کا حملہ، 3 افراد جاں‌ بحق، 4 حملہ آور مارے گئے

کراچی سٹاک مارکیٹ کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں ‌میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں‌ بحق ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 4 دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا. تفصیلات کے مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ کے قریب دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے . سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں