107

دہشت گرد نیلے رنگ کی گاڑی میں آئے حملہ آوروں کی عمارت میں داخل ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جسے ناکام بنا دیا گیا . تفصیلات کے مطابق آج 10 بجے کے قریب 4 دشہت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کر دیاتھا،دو دہشت گرد ابتدا میں ہی مارے گئے جب کہ دو دہشت گرد عمارت کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے .

ضرور پڑھیں: پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

یہ دہشت گرد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے. پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی. پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

اب دہشت گردوں کی عمارت میں داخل ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے. دہشت گرد نیلے رنگ کی کورولا گاڑی میں آئے جس کے بعد عمارت میں داخل ہوئے،جدید اسلحے سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد کسی بڑی کاروائی کی نیت سے حملہ آور ہوئے. دہشت گرد نیلے رنگ کی کورولا کار میں آئے جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے.حملے کے وقت عمارت میں 2 ہزار کے قریب لوگ موجود تھے تاہم پولیس اور رینجرز کی بروقت کاروائی نے ملک کو بڑے جانی نقصان سے بچا لیا اور کم وقت میں دہشت گردوں کا حملہ بنا دیا. اس وقت بھی سرچنگ اور کلئیرنس کا عمل جاری ہے. پولیس اور رینجرز نے اسٹاک ایکسچینج کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے.دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں.بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس تھے..دہشت گرد بھاری اسلحے کے ساتھ عمارت میں داخل ہوئے تھے جب کہ موقع پر بڑی تعداد میں ایمبولینسز بھی پہنچ گئی ہیں. لوگوں کو عمارت سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے.پولیس نے آپریشن کا بھی وسیع کر دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں