6

بریکنگ نیوز: منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت۔!! شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا

ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے شکار سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا، آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے ضمانت میں 3 ہفتے کی توسیع کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی . تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے شکار سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا، آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے ضمانت میں 3 ہفتے کی توسیع کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے .

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کے باعث مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، شہباز شریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کیلئے بھی متفرق درخواست بھی دائر کردی گئی ہے جس کی سماعت آج ہوگی. میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی اور مچلکوں پر دستخط کے لئے متفرق درخواسیں دائر ہیں، جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ آج شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا. شہباز شریف نے عبوری ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کیلئے ہائیکورٹ

میں متفرق درخواست دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ نیب انکوائری میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے، ضمانت کی درخواست منظوری کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائے جا چکے ہیں. بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ڈویژن بینچ نمبر نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ڈویزن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں. بنچ نمبر 4 جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل ہیں، بینچ نمبر 5 میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور سید شہباز علی رضوی شامل ہیں، بنچ نمبر چھ میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں. بنچ نمبر سات جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل نیب کیسز سنے گا اور دورکنی بنچز پیر سے جمدرات تک کیسز کی سماعت کریں گے، دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز میں بھی شامل ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں