6

جعلی ڈگریاں! میڈیکل ان فٹنس اور رشوت کے ذریعے بھرتیاں، بین الاقوامی ایئرلائنز کا کسی بھی وقت پاکستانی پائیلٹوں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ

پچھلی حکومتوں نے پاکستان کوکہیں کا نہیں چھوڑا،رشوت کے ذریعے بھرتی پائلٹوں نے ناک کٹوا دی. ایتھوپین ایئرلائنزکسی بھی وقت پاکستانی پائیلٹوں کی چُھٹی کرواسکتی ہے . اطلاعات کے مطابق نجی ٹی وی کو قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایتھوپین ایئرویز 29 جون ، 2020 (کل) کو تمام پاکستانی پائلٹوں کو گراؤنڈ کر سکتی ہے .

ذرائع کے مطابق ، یہ معلوم ہونے کے بعد کہ ملک کے 30٪ شہری پائلٹوں کے پاس جعلی لائسنس موجود ہیں پاکستانی پائلٹوں کو ایتھوپیا ایئرویز نے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو کسی بھی وقت سامنے آسکتا ہے. ذرائع کے مطابق کویت کے حکام نے سات پاکستانی پائلٹوں کی بھی چھٹی کروا دی ہے اور 56 انجینئروں کو معطل کردیا گیا ہے. مزید یہ کہ کل ویتنام نے بھی ویتنام سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے وی) کی ہدایت پر 20 پاکستانی پائلٹوں کو برطرف کردیا. پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے غیر ملکی مشنوں اور بین الاقوامی ریگولیٹری اور حفاظتی اداروں کو خط لکھ کر انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس نے تمام 141 پائلٹوں کوبرطرف کردیا ہے جن کے لائسنسوں پر شک تھا. یاد رہے کہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ تحقیقات میں 262پائلٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں 141 پی آئی اے میں ، 9 ایئربلیو میں ، 10 سرین ایر میں ، 17 شاہین ائرلائن میں پہلے کام کررہے تھے

اور 85 دیگر افراد میں. پاکستان کی قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ، ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ ملک کے پاس 860 فعال پائلٹ کام کررہے تھے وفاقی وزیرنے مزید بتایا کہ 262 جعلی لائسنس رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو معطل کردیا گیا . دوسری طرف حکام کے مطابق ان تمام پائلٹوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو لائسنس کے بغیر تجارتی جیٹ طیارہ اڑاتے رہے ہیں. یاد رہے کہ یہ تمام پائلٹس جوجعلی ڈگریوں اوربوگس دستاویزات کے ذریعے سابق وزیراعظم نوازشریف ، پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں بھرتی کئے گئے ہیں ، وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا ہےکہ قوم کوپچھلے حکمرانوں کی نام نہاد حب الوطنی اوراہلیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ مال بنانے کی فکرنے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ، رشوت لے کربھرتی ہونے والے پائیلٹوں کی غلطیوں کی وجہ سے پاکستان میں طیارہ حادثات میں سیکنڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،مگرحکومتیں لوگوں کی جانوں سے کھیلتی رہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں