6

ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر مجھے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے اور ایسا پارلیمان کے ذریعے کروایا جائے گا، بھارت کیساتھ تنازعہ کے بعد نیپالی وزیراعظم نے اعلان کردیا

نیپالی وزیر اعظم اولی کا کہنا ہے کہ بھارت انہیں اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ بنا رہا ہے . بھارتی اخبار کے مطابق شرما اولی نے بھارت پر الزام لگایا ہے کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر بھارت ان کی حکومت ختم کرنے کی سازش تیار کر رہا ہے .

یاد رہے کہ نیپال کے نئے نقشے میں لپو لیکھ، کالہ پانی اور لمپیا دھورا کے علاقوں کو نیپالی سرزمین کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے.

بھارت نے روایتی طور پر دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کے علاقے ہیں اور نیپال کے نئے دعوے نے دونوں اقوام کے تعلقات خراب کردئیے ہیں. نیپالی وزیر اعظم نے کٹھمنڈو میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نیا نقشہ جاری کرنے پر انہیں ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے اور ایسا پارلیمان کے ذریعے کروایا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں