29

سماجی فاصلہ اختیار نہ کرنے سے سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے کتنے افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ؟ جانیئے

کورونا وائرس کے دوران سختی سے سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور احتیاط رکھنے کا کہا جاتا ہے لیکن سماجی دوری اختیار نہ کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کے ایک ہی خاندان کے 21 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے . سعودی وزارت صحت کے مطابق خاتون کی غلطی اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے خاندان کے 21 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوگئے .

وزارت کا کہنا تھا کہ : کچھ دنوں پہلے مقامی ہسپتال میں یکے بعد دیگرے کچھ مریض آئے جن میں کورونا کی تشخیص ہوئی. معلومات کے بعد پتہ چلا کہ:

ان تمام لوگوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ صرف احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے اس وائرس کا شکار ہوئے ان کی کل تعداد 21 ہے. وزارتِ صحت نے یہ بھی کہا کہ: کورونا وائرس ایک سے دوسرے انسان میں فوری طور پر منتقل ہوتا ہے اس لیے عالمی سطح پر سماجی فاصلے کا اصول ادارہ امور صحت کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے تاکہ وائرس سے محفوظ رہا جا سکے. مگرسماجی دوری کے اصول پرعمل نہ کرنے سے انسان نہ صرف خود بلکہ اپنے عزیزوں کو بھی اس بیماری میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے. . اس سے قبل بھی دوسرے شہر سے آنے والے ایک ہی خاندان کے 16 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث خاندان کے تین معمر افراد وفات پاگئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں