4

سنگدل ساس نے اپنی بہو کے جسم کا اہم ترین حصہ دانتوں سے چبا ڈالا

ساس بہو کے جھگڑوں کے بارے میں تو آپ نے بہت کچھ سنا ہوگا مگر ایسا بھی ہوتا ہے شاید بہت کم سننے کو ملے گا . بھارت میں سنگدل ساس کھانا وقت پر نہ بنانے پر غصے میں آ گئی اور اپنی بہو کی انگلیاں ہی چبا ڈالیں ہیں . بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب 32 سالہ پریتی بھارتی اپنے نومولود بچے کو دودھ پلا رہی تھی اور اس کی ساس 6 سالہ سوشیلہ دیوی نے اے کھانا بنانے کو کہا .

جواب میں پریتی نے کچھ دیر ٹہھرنے کا کہا تو اس پر سوشیلہ دیوی شدید غصے میں آگئیں اورانہوں نے اپنی ہی بہو کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں چبا ڈالیں . پولیس کو اطلاع ملتے ہی سوشیلہ دیوی گھر سے فرار ہوگئیں جبکہ پریتی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے . دوسری جانب ایس ایچ او اوپیندرا سنگھ کا کہنا ہے کہ واقع کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے ، انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ملزمہ (سوشیلہ دیوی) کو گرفتار کرلیا جائے گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں