5

دنیاکاایسا شہر جہاں جاکراگر آپ رہنا شروع کردیں اور بچہ پیدا کریں تو 15لاکھ روپے ملیں گے

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک آبادی کنٹرول کرنے کے جتن کر رہے ہیں لیکن اٹلی کا ایک شہر ایسا ہے جہاں جا کر رہائش رکھنے اور ایک بچہ پیدا کرنے کے عوض بھاری رقم دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے . میل آن لائن کے مطابق اٹلی کے شمال مغربی علاقے میں واقع اس چھوٹے سے شہر کا نام لوکانا ہے، جس کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ لوکانا میں آ کر رہائش پذیر ہوں گے اور کم از کم ایک بچہ پیدا کریں گے انہیں 10ہزار ڈالر(تقریباً15لاکھ روپے)کی رقم دی جائے گی .

رپورٹ کے مطابق لوکانا کے میئر کے اس اعلان کی وجہ یہ ہے.

کہ اس شہر کی آبادی حالیہ سالوں میں کم ہوتے ہوئے اب نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے. لوگ بڑی تعداد میں اس شہر سے نکل کر بڑے شہروں میں جا بسے ہیں، چنانچہ میئر گیووینی برنو میٹیٹ نے اپنے شہر کو مکمل غیرآباد ہونے سے بچانے کے لیے یہ اعلا ن کیاہے. ابتدائی طور پر انہوں نے یہ پیشکش اطالوی شہریوں اور اٹلی میں پہلے سے رہائش پذیر غیرملکیوں کو کی تھی لیکن مناسب ردعمل نہ ملنے پر انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے یہ پیشکش کر دی ہے. واضح رہے کہ 1900ءمیں لوکانا کی آبادی 7ہزار نفسوس پر مشتمل تھی اور آج 118سال گزر جانے پر اس کی آبادی بڑھنے کی بجائے کم ہو کر صرف 1500 رہ گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں