5

قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری مفتی منیب الرحمن نے فتویٰ جاری کردیا

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ لوگوں کو آئندہ عید الاضحی پر اجتماعی قربانی کی طرف جانا چاہیے . اس طرح ہمیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی .

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کی سختی سے مخالفت کی اور کہا کہ لوگوں کو جانور آن لائن خریدنے سے باز رہنا چاہیے کیونکہ یہ درست طریقہ نہیں ہے.

لوگوں کو چاہیے کہ منڈیوں سے جا کر خود دیکھ بھال کر جانور خریدیں. انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ جانوروں کی منڈیاں شہروں سے باہر لگائی جائیں اور اس بار وہاں کورونا وائرس کے حوالے سے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے جانے چاہئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں