7

وزیر اعظم عمران خان اپنی معاشی ٹیم سے سخت نالاں چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کے بعد کون کون تبدیل ہونیوالا ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں حفیظ شیخ سمیت اہم تبدیلیاں ہوں گی ،عمران خان اپنی معاشی ٹیم سے سخت نالاں ہیں . انہوںنے دعویٰ کیا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو بلایا جس میں نوشین جاوید اور حفیظ شیخ تھے .

وزیراعظم نے معاشی ٹیم سے کہا کہ آپ ٹیکس کولیکشن ہدف پورا نہیں کر پارہے

،اس بات پر نوشین جاوید کوئی جواب نہ دے سکیں تو وزیر اعظم نے کہا کہ اگر آپ اپنا ہدف حاصل نہیں کر سکتے اور ایف بھی آر کو بہتر نہیں کر سکتے تو مجھے ٹیم تبدیل کرنا ہوگی .عارف حمید بھٹی نے بتا یا گزشتہ روزکابینہ اجلاس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی نئے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی سے بات بھی ہوئی تھی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں