6

بڑا سیاسی دھماکہ،تحریک انصاف کے وفاقی وزیر کا وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ن لیگ سے رابطہ

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر کی مبینہ طور پر ن لیگ کی سینئر قیادت کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پیشکش ،روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق وفاقی وزیر نے حال ہی میں ن لیگ کی سینئر رہنما کی فیملی کے ایک رکن سے اس معاملے پر بات کی ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی بھی اس کی حمایت کریں گے، پی ٹی آئی کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں . یہ پیغام نواز شریف، شہباز شریف اور خواجہ آصف تک پہنچا دیا گیا ہے .

ن لیگ نے اب تک وفاقی وزیر کے اس ’’خیال‘‘ کا جواب نہیں دیا اور فی الحال کیلئے ’’ انتظار کرو اور دیکھو‘‘ کی پالیسی کو ترجیح دے رہی ہے.جب مذکورہ وزیر سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ انہوں نے شریف فیملی والوں کو ایسا کوئی پیغام  نہیں پہنچایا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں