5

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیا ت کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان ،سندھ،وسطی وجنوبی پنجاب،خطۂ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . اس دوران زیریں سندھ ،کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے .

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی و وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان کے اضلاع،بارکھان اور اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا.سب سے زیادہ بارش:پنجاب:حافظ آباد 51 ، سرگودھا 28 ، لیہ 24 ، ساہیوال 23 ، جوہرآباد 20 ، نارووال 16 ، اوکاڑہ 15 ، منڈی بہاؤالدین ، نور پور تھل ، قصور 10 ، لاہور (ائرپورٹ 08 ، سٹی 06) ، گجرات 07 ، سیالکوٹ (ائرپورٹ 06 ، سٹی 04) ، چکوال 05 ، جہلم 04 ، گوجرانوالہ 03 ، کوٹ ادو ، فیصل آباد ، مری 01 ، اسلام آباد (بوکرا 01) ، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 01) ، خیبر پختونخواہ: دیر (بالائی 22 ، زیریں 01) ، مالم جبہ 21 ، پٹن 17 ،سیدو شریف03، میرکھانی 02 ، چیراٹ 01 ، گلگت بلتستان: گوپس 06 ، بگروٹ 04،گلگت 03 ، ،بونجی02 اوربلوچستان:بارکھان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں