6

ایک درجن سے زائد حکومتی ارکان قومی اسمبلی عمران خان کیخلاف فواد چوہدری اور شیخ رشید کے حالیہ بیانات نے تقویت پکڑ لی

ایک طرف اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے پہلے ہی حکومت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے تو دوسری طرف ق لیگ والوں کا سیاسی موڈ بھی پی ٹی آئی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے . ایسے میں ’’مائنس ون‘‘ فارمولے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں اور اس میں بھی کوئی اور نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان نے خود قومی اسمبلی میں اپنے حالیہ بیان میں اس بابت بات کی .

انہوں نے ’’مائنس ون‘‘ فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے ’’مافیائوں‘‘ اور ’’کارٹل‘‘ کیخلاف کارروائی کی بات کی.وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے حالیہ بیان سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں معاملات اچھے نہیں ،پرسوں وزیر ریلوے شیخ رشید نے بیان دیا تھا جس سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ حکمران اتحاد میں معاملات ٹھیک نہیں .انصار عباسی کے مطابق ایوان میں تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 12سے زائد ارکان اسمبلی تیار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں