5

تبدیلی مشکوک اور داغدار ہو گئی : عمران خان کی اہم ترین ساتھی اور خاتون وزیر پر رشوت مانگنے کا الزام لگ گیا

ڈیرہ غازی خان کے وکیل نے خاتون وزیرمملکت زرتاج گل پر رشوت طلب کرنے کا الزام لگا دیا ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام لگادیا ہے . بار کے صدر نسیم کھوسہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار کو وزارت قانون کی طرف سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک ملا، یہ چیک زرتاج گل وزیر نے انہیں وزارت قانون کی طرف سے دیا .

انہوں نے بتایا کہ جب وہ چیک جمع کراکر اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچے تو بینک منیجر کا فون آگیا جس نے کہا کہ زرتاج گل وزیر نے فون کرکے چیک کیش کرنے سے منع کردیا ہے.بار کے صدر نسیم کھوسہ نے الزام لگایا کہ رشوت نہ دینے پر چیک کیش نہیں ہونے دیا گیا

.دوسری جانب وزیر مملکت زرتاج گل نے الزام مسترد کردیا اور کہا کہ امدادی چیک وزرات قانون کی طرف سے ڈی جی خان بارکودیا گیا تھا اور انہیں تقریب میں مدعو کیا گیا تھا. دوسری جانب وزیر مملکت زرتاج گل نے الزام مسترد کردیا اور کہا کہ امدادی چیک وزرات قانون کی طرف سے ڈی جی خان بارکودیا گیا تھا اور انہیں تقریب میں مدعو کیا گیا تھا.دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر نجی چینل کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے.چوہدری شجاعت حسین نے اپنے خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتحادی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے انہیں خط لکھ رہے ہیں. چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پہلے ایڈیٹر انچیف جیو جنگ گروپ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے متعلق آپ کو آگاہ کیا تھا، اب چینل 24 نیوز کا لائسنس معطل ہونے پر آپ کو خط لکھ رہا ہوں. ان کا کہنا ہے کہ چینل 24 کے خلاف کارروائی سے ریاست کے چوتھے ستون کو نشانہ بنانے کا تاثر مل رہا ہے، آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آٍزادی سلب کی جارہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں