6

مان گئے کپتان کو : مسلم لیگ (ن) کا مشہور ایم پی اے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کو پیارا ہو گیا ، باقاعدہ شمولیت

گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے پنجاب حکومت کی ٹائیگر فورس کی تقریب میں شرکت کی انہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا . وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کو ٹائیگر فورس کی کیپ اور جیکٹ پہنائی .

ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب میں رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنا اور آج ٹائیگر فورس کی تقریب میں موجود ہوں، انسان کے اندر اخلاقی جرات ہونی چاہیے

.انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر سنی، ان کی اسلام اور مسلمانوں کی ترجمانی سے متاثر ہوکر ہم آپ کے ساتھی بن گئے.ان کا کہنا تھا کہ جب تک آپ اس قوم کو یکجا کر کے رکھیں گے تو ہم آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے، اگر ہمیں لگا کہ آپ نے اپنی سمت تبدیل کی ہے تو پھر ہم آپ کی حمایت چھوڑ دیں گے.دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا میں رلاوں گا اور اب وہ پوری قوم کو رلا رہا ہے.ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بہالپور سیکرٹریٹ کو ملتان اور ڈیرہ غازی خان والے تسلیم نہیں کریں گے، صوبے کا نعرہ لگانے والے متحد ہوں.انہوں نے کہا کہ 72 سال سے پاکستان میں کوئی صوبہ نہیں بنا اور اب جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کو بہاولپور بنا کر ایک نیا تنازعہ کھڑا

کر دیا گیا ہے.مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گندم کی کٹائی کے سیزن میں آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہوں.جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا رلاؤں گا اور آج واقعی بیچارہ غریب رو رہا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں