5

حکومت کرونا سے ہونے والی فی موت پر 10,20نہیں بلکہ کتنے لاکھ روپے وصول کر رہی ہے

حکومت کرونا سے ہونے والی فی موت پر 10,20نہیں بلکہ کتنے لاکھ روپے وصول کر رہی ہے، معروف سیاستدان نے بڑا دعویٰ کر دیا . .

.اے این پی کے صوبائی صدر اور اسفندیار ولی کے صاحبزادے ایمل ولی نے الزام لگایا ہے کہ لوگوں کو کرونا کھا رہی ہے اور ہم کرونا کو کھا رہے ہیں.سرکاری کرونا ٹیسٹ جعلی ہورہے ہیں، اس میں لوگوں کو سمجھایا گیا ہے کہ 40 میں سےتین چار پازیٹو آنے چاہئیں.

ایمل ولی نے مزید الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کرونا سے ہونے والی فی موت پر پچیس لاکھ وصول کر رہی ہے. حکومت کے اس لالچ کی وجہ سے لوگ ڈر کے مارے اپنے مریض لیکر نہیں آرہے کیونکہ انکے ذہن میں یہ بات بیٹھی ہوئی ہے کہ حکومت پیسوں کیلئے زہر والا ٹیکہ لگاکر مار دیتی ہے اور کرونا میں ڈال دیتی ہے. اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ایمل ولی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کیا میاں افتخار کے بھائی کی موت پر بھی حکومت نے 25 لاکھ روپےوصول کئے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں