6

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ،‏وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا طے پا گیا ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ،‏وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا طے پا گیا ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر . .

..‏وفاقی کابینہ نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جائز قرار دے دیا.وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا. جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ‏وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی توثیق کرتے ہوئے ی قیمتوں میں اضافہ جائز قرار دے دیا ہے.

یاد رہے کہ ‏26 جون کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا. اجلاس میں ‏روزویلٹ ہوٹل نیویارک کوجوائنٹ وینچر کےذریعےنجی شعبےکےحوالےکرنےکی بھی توثیق کی گئی. ‏ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018کوڈرگ ایکٹ 1976کےمطابق بنانے کے لیے ترمیم کی بھی منظوری دی گئی جبکہ کوروناکی روک تھام سےمتعلق این سی اوسی کی کارکردگی کوسراہاگیا. ‏کابینہ نے زندگی اور کاروبار میں توازن رکھنے کی پالیسی پر وزیراعظم کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نےنہایت کامیاب حکمت عملی سےکورونا صورتحال کا مقابلہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں