4

طلبا و طالبات تیاری کر لیں ، امتحانات کی پالیسی تیار کر لی گئی، بڑی خبر

طلبا و طالبات تیاری کر لیں ، امتحانات کی پالیسی تیار کر لی گئی، بڑی خبر . .

.نظر جامعہ کراچی نے طلبہ کے لیے آن لائن امتحانات کی پالیسی تیار کر لی. تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیشِ نظر جامعہ کراچی نے طلبہ کے لیے آن لائن امتحانات کی پالیسی تیار کر لی ہے. یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز اور سالانہ امتحانات دینے والے ہزاروں طلبہ آن لائن امتحانات دے سکیں گے.

تیار کردہ پالیسی کے مطابق امتحان کا دورانیہ کورس انچارج طے کرے گا. آن لائن امتحان میں کیس اسٹڈی، فائنل ایئر پروجیکٹ اور وائیوا یعنی زبانی امتحان شامل ہے.وائیوا یعنی زبانی امتحان کے لیے ویڈیو کال کا سہارا لیا جائے گا. جن طلباء کو انٹرنیٹ یا طبی مسائل درپیش ہوں گے وہ 2 ہفتوں کے دوران تحریری درخواست جمع کرانے کے پابند ہوگے. امتحان کے لیے آن لائن فارم جمع ہوں گے اور آن لائن ہی ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے. آن لائن کلاسز میں 50 فیصد حاضری والے طلباء ہی امتحانات کے اہل ہوں گے .امتحانی شیڈول شعبہ سربراہ اور رئیس کلیہ کی صوابدید پر تیار ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں