5

24 کلومیٹر سائیکل چلا کر سکول جانے والی طالبہ نے98 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرلیے، تعلق کہاں سے ہے ، جانیں

24 کلومیٹر سائیکل چلا کر سکول جانے والی طالبہ نے98 فیصد سے زائد مارکس حاصل کرلیے، تعلق کہاں سے ہے ، جانیں . ..بھارت میں ایک پر عزم بچی جو روزانہ 24 کلومیٹر سائیکل چلا کر سکول جاتی ہے دسویں کے امتحان میں اپنی محنت سے 98 اعشاریہ 75 فیصد نمبر

حاصل کرکے نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی. محنت میں عظمت ہے ، یہ کہاوت ہی نہیں حقیقی دنیا میں بھی بہت سے واقعات اس کہاوت کو سچا ثابت کرتے ہیں، بھارت کی ریاست مدیہہ پردیش کی محنتی روشنی بھدریا 15 سال کی ہیں، تعلیم کی سچی لگن اتنی ہے کہ گاؤں میں قریب کوئی سکول نہ ہونے کے باوجود 24 کلومیٹر دو سکول سائیکل پر آتی جاتی ہے. دسویں جماعت کے امتحان میں اس محنتی بچی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور تقریبا 99 فیصد نمبر حاصل کر ڈالے، لیکن اس شہرت کی وجہ اس کے اتنے زیاد ہ مارکس نہیں ہیں، اس کی تعلیم کو جاری رکھنے کی لگن اور چاہت نے اسے بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور کردیا ہے. اپنی شدید تھکا دینی والی روٹین کے باوجود روشنی ایک دن میں 7 سے 8 گھنٹے پڑھائی کو دیتی ہے، اس کے والد نے اتنے اچھے مارکس اور بچی کی تعلیم سے لگن کو دیکھتے ہوئے ہائی اسکول میں داخلے اور آنے جانے کیلئے کسی سواری کے بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا ہے، روشنی کا خواب ہے کہ وہ آئی اے ایس آفیسر بن سکے، اور اس کا کسان باپ اس کے خواب کو پورا کرنے کیلئے ہر قسم کی سپورٹ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں