5

دبئی نے سیاحوں پر دروازے کھول دیے ، مگر شرائط ایسی کہ جانے سے ہی ڈرلگنے لگے

کورونا وائرس کے خوف میں کمی کے بعد دبئی نے سیاحوں کیلئے اپنی سرحدیں کھول دیں . دبئی کے محکمہ سیاحت نے 4 شرائط کے ساتھ سیاحوں کو آنے کی اجازت دے دی ہے .

سیاحوں کو دبئی جانے سے 96 گھنٹے پہلے اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں وہ دبئی میں گھوم پھر سکیں گے. اگر کوئی سیاح اپنے ملک سے ٹیسٹ نہیں کراتا تو اس کا دبئی پہنچنے پر ٹیسٹ کیا جائے گا

اور جب تک ٹیسٹ کا رزلٹ نہیں آجاتا تب تک وہ ہوٹل میں آئسولیٹ رہے گا. اس کے علاوہ جن لوگوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کا انہی کے خرچے پر دبئی میں علاج کیاجائے گا. حکومت نے یہ بھی شرط رکھی ہے کہ سیاحت کی غرض سے آنے والے لوگ ویزا لینے سے پہلے اپنے واپس جانے کا بھی بتائیں گے. دبئی جانے سے پہلے میڈیکل فارم اور کورونا کے حوالے سے اقرار نامہ بھی جمع کرانا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں