5

دوسروں کا پول کھولنے والے علی زیدی کا اپنا پول کھل گیا ، شوکت خانم ہسپتال کے لیے ملنے والے فنڈز کے ساتھ کیا کرتے رہے ؟ حیران کن انکشاف

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ میرے خلاف کلیم امام کے دور میں رپورٹ منظر عام پر لائی گئی . انکا کہنا تھا کہ امریکا میں شوکت خانم کیلئے ملنے والے تین ملین ڈالر علی زیدی نے اپنے اکاؤنٹ میں ڈالے، ان سے یہ پیسے کس نے نکلوائے، عمران خان کی فیملی کے فرد نے پیسے واپس کروایا .

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری وہی کہہ رہے ہیں جو ہم کہہ رہے ہیں عزیربلوچ کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں .انہوں نے کہا کہ جس دعوت کی وہ بات کررہے ہیں وہ عزیز بلوچ کی جانب سے نہیں بلکہ ہمارے منتخب ارکان اسمبلی کی جانب سے رکی گئی تھی،

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق رہنما تحریک انصاف عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ میں نے کوئی غلط اور منفی بات نہیں کی،پارٹی قیادت کی ہمیشہ سے عزت کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی ، پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ علی زیدی جو کچھ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ جھوٹا پروپیگنڈا ہے،تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباسی نے کہاکہ رپورٹ میں جہاں جہاں پیپلز پارٹی کا نام تھا اس کو ڈیلیٹ کر دیا گیا.سابق رہنما تحریک انصاف عظمیٰ کاردار نے کہا کہ یہ بہت گہری سازش نہ صرف میرے خلاف بلکہ پوری پارٹی کے لیڈر شپ کے خلاف چلائی گئی ہے اس میں جو ریکارڈنگ دیکھی ہے وہ کوئی ایک نہیں ہے پانچ چھ پرائیویٹ conversations ہیں غیر قانونی ریکارڈنگ ہیں. یہ گفتگو پرائیویٹ تھی اس کو بہت زیادہ ایڈیٹ کیا گیا مثبت بات کو بھی منفی کیا گیا. فرانزک رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے یہ اب شروع ہوگی

معاملہ کھلے گا پانچ چھ کالز کو مکس کیا گیا ہے مینوپلیٹ کیا گیا ہے کس نے کیا ہے یہ ایف آئی اے تحقیقات کرے گا میں وہ نام ایف آئی اے کو دوں گی، میں نے کوئی منفی بات نہیں کی میں پارٹی لیڈر شپ کی بہت عزت کرتی ہوں میرا کسی فورم پر کوئی ایک جملہ آپ کو نہیں ملے گا.آپ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں