6

جولائی نہ اگست، پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کھولے جائیں گے ،

پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کھولے جائیں گے ، وفاقی وزیر تعلیم نے فیصلہ سنا دیا . .

تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے جنہیں کھولنے کے حوالے سے آج اجلاس میں فیصلہ کیا جانا تھا ،اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے. یہ فیصلہ شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس میں کیا گیا ہے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے  تمام تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھول دیا جائے گا. اس حوالے سے تمام وزرائےتعلیم کاستمبرمیں تعلیمی ادارےکھولنےکی تجویزپراتفاق ہوا ہے. ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مزید دو اجلاس بلائے جائیں گے. خیال رہے کہ اس حوالے سے وزارت تعلیم نے ایس او پیز تیار کر لی تھیں، اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بھی تجاویز بنا کر پیش کر دی تھیں جس پر غور کیا جا رہا تھا.تا ہم اس حوالے سے

وزیرتعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی عندیہ دے دیا گیا تھا کہ اسکول کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے، تا ہم اب آج تعلیمی ادارے ستمبرکے پہلے ہفتے ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے پراتفاق کر لیا گیا ہے. ایک طرف تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو دوسری جانب کنٹرول کمیٹی ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسکول کھولنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیئے، ابھی احتیاط سے کام لینا ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں