5

پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے آپریشن بحال

پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے آپریشن بحال کر دیا گیا ہے . پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازیں جمعرات(کل) سے چلائی جائیں گی،تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی،متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہو گا .

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں.خیال رہے کہ پی آئی اے پہلے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یکطرفہ پروازیں چلا رہا تھا، اب مسافر پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کے لئے سفر کر سکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں