5

ینگ ڈاکٹرز کیلئے خوشخبری۔!! حکومت نے طبی عملے کو شاندار سرپرائز دے دیا، عملدرآمد شروع

ینگ ڈاکٹرز کیلئے خوشخبری . حکومت نے طبی عملے کو شاندار سرپرائز دے دیا .

اسلام آباد کے ینگ ڈاکٹرز کیلئے خوشخبری ہے کہ ٹرینی ڈاکٹرز کے وظیفےمیں اضافے کے فیصلے پر 6ماہ بعد عملدرآمد کا آغاز ہوگیا. حکومت نے جنوری میں ٹرینی ڈاکٹرز کے وظیفے میں اضافے کی منظوری دی تھی اور اب پمز انتظامیہ نے وظیفے میں اضافے پر عملدرآمد کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل کو مراسلہ لکھ دیا ہے.

مراسلے کے مطابق اے جی ڈاکٹرز کے وظائف میں اضافے کے فیصلے پر عملدرآمد کرائیں اور ڈاکٹرز کےوظائف میں اضافے کا اطلاق7جنوری2020 سے کیا جائے. مراسلہ میں یاد دہانی کروائی گئی ہے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے وظیفے میں 43 فیصداضافہ کیا گیا تھا جو کہ 31390 روپے بنتا ہے اس طرح پی جی ڈاکٹرز کی تنخواہ73000 سےبڑھ کر104300 روپے ہوگئی ہے. ہاؤس آفیسر کےوظیفے میں 74 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی جو کہ 29600 روپے اضافہ بنتا ہے جس سے ہاؤس آفیسر ڈاکٹر کا وظیفہ40 ہزار سے بڑھ کر69600 روپے ہوگیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں