8

یوٹیلٹی سٹورز کی سیل اربوں روپے پہنچ گئی حیرت انگیز انکشاف سامنے آگیا

سابق حکومت کے دور میں یوٹیلٹی سٹورز کی سیل 23کروڑ تھی جو اب کئی ارب روپے تک پہنچ چکی ہے،چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز بورڈ آف ڈائیریکٹر ز
ماہ رمضان میں 2.5ارب روپے کی سبسڈٖی سے 70لاکھ خاندان مستفید ہوئے، سماجی تنظیم کے تعاون سے 2لاکھ فیملیز کو مفت راشن فراہم کیا گیا ،ذوالقرنین علی خان
پاکستان150ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے،خواہش ہے کہ یو ٰوٹیلٹی سٹورز30فیصد مارکیٹ شیئر تک پہنچے، ذوالقرنین علی خان کا میٹرو واچ کو خصو صی انٹرویو

اسلام آباد: چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں 5000سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز کام کررہے ہیں،جب ادارہ سنبھالا تو ادارہ کی فی ماہ سیل23کروڑ کی کم ترین سطح پر تھی تاہم اب یہ سیل اربوں روپے تک پہنچ چکی ہے،ماضی میں صرف ماہ رمضان میں ہی سبسڈی دی جاتی تھی لیکن اب سال کے12ماہ وزیر اعظم کے واضح احکامات کی روشنی میں سبسڈی دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرو واچ کو دیے گئے خصو صی انٹرویو میں کیا چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے ادارہ سنبھالاتو ادارہ بند ہونے کے قریب تھا سیل 23کروڑ کی انتہائی کم سطح پر آچکی تھی اور ادارہ 13بلین کا مقروض ہوچکا تھا، انہوں نے سب سے پہلے اس تمام معاملہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل جائزہ لیا اور وزیر اعظم سے20ارب روپے فوری فراہم کرنے کی سمری بھیجی ،حکومت نے15ارب روپے جاری کیے جس سے ادارہ کی بحالی کا سفر شروع کیا تاہم اس پیکج کے ملنے کیساتھ ہی ملازمین نے ہڑتال شروع کردی اور خاص طور پر سیاسی جماعتوں کے بھرتی افراد نے معاملہ پر خوب سیاست شروع کی ہم نے یونین کو بٹھایا اور ان کو یقین دلایا کی کسی بھی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائیگا،یونین نے ہماری تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے اور یقین دہانی کے بعد ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ادارے کے نئے سفر کے شروع کے دوماہ میں ہی سیل23کروڑ سے ایک ارب روپے ماہانہ تک پہنچ گئی،وزیر اعظم سے پھر6.5ارب روپے مزید فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر وزیر اعظم نے فوری طور پرگرانٹ دی جس سے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کسی بھی وزیر اعظم نے اس طرح اس ادارہ اور براہ راست عوام کوسبسڈی کی فراہمی میں اتنی دلچسپی نہیں دکھائی جو وزیر اعظم عمران خان نے نہ صرف دکھائی بلکہ عملی طور پر اس ریلیف کوجاری کیا،وزیر اعظم کے اس ریلیف سے یوٹیلٹی سٹورزکی سیل فی ماہ5ارب روپے تک پہنچ گئی۔کرونا کی وباء میں عوام کو یوٹیلٹی سٹورز سے سبسڈی پر اشیاء کی فراہمی کے متعلق میٹرو واچ کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا وزیر اعظم نے خود یوٹیلٹی سٹورز کے چکر لگائے اور حالات کو براہ راست مانیٹر کیا،اس وباء کی صورت حال میں حکومت نے15ارب روپے ریلیف پیکج دیا اس پیکج سے تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا حالانکہ مارکیٹ میں ریٹ تبدیل ہوئے لیکن یوٹیلٹی سٹورز نے عوام کے لیے نہ صرف سبسڈی جاری رکھی بلکہ قیمتوں میں بڑے فرق آنے کے باوجود سبسڈی پر مزید بڑی رقم خرچ کی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ان کا مزید کہاتھا کہ کامیاب نوجوان سکیم کے تحت 2000نئی فرنچائز ملک بھر میں شروع کررہے ہیں، ان کی تعداد کو 500 تک لے جائیں گے جس سے30ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا،اس حوالہ سے ایک مکمل پیکیج تیار کیا گیا جس کے لیے ایک پلان تشکیل دیا جاچکا ہے،چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ سہولت کارڈ کا دائرہ کار مزید وسیع کررہے ہیں جس سے غریب لوگوں کو بڑا ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ذوالقرنین علی خان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان فلاحی کاموں میں بھی سرگرم ہے،کوڈ19میں ضرورت مند افرد تک مفت راشن کی فراہمی کاسلسلہ شروع کیا گیا جس کے لیے ایک سماجی تنظٰم کے تعاون کیساتھ 2 لاکھ فیملیز کو مفت راشن فراہم کیا گیا ہے۔۔

ملک بھر میں نئے یوٹیلیٹی سٹورز قائم کررہے ہیں،چیئرمین بورڈ آف ڈایریکٹرز یوٹیلیٹی سٹورز

) چیئرمین بورڈ آف ڈایریکٹرز یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کا بڑا جال بچھانے کے لیے ملک بھر کے طول وعرض میں مزید یوٹیلیٹی سٹورز قائم کررہے ہیں،وہیں ملک بھر میں 2000نئی فرنچایز کی سہولت بھی فراہم کررہے ہیں،وہیں ملک بھر میں 200موبائل سٹورز قائم کرچکے ہیں،وہیں دیگر اداروں کیساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے کہ لوگوں کو گھر تک اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ٹی سی ایس،اور پاکستان پوسٹ نے اس حوالہ سے آمادگی ظاہر کردی ہے۔پراجیکٹ کے تحت ہر گھر کی دہلیز پر اشیائے ضروریہ سبسڈایئز ریٹ پر فراہم کی جائیں گی

یوٹیلیٹی سٹورز نوجوانوں کی ریٹیلز ٹریننگ کے لیے تربیتی مراکزقائم کرر ہاہے،ذوالقرنین علی خان
پروفیشنلز کو اداروں میں شامل کرنے سے اداروں کا معیار بلند ہوتا ہے اور ادارے بہتر پرفارم کرتے ہیں اسی مقصد کے حصول کے لیے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان ملک بھر کے طول وعرض میں پھیلے سٹورزکی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے اور ملک بھر میں پروفیشنلز کی اداروں میں شمولیت کے لیے بی بی اے او ر ایم بی اے پاس نوجوانوں کے لیے ٹریننگ مراکز قائم کررہے ہیں،یہاں پر ٹریننگ کے بعد پرنوجوانوں کی ریٹیلز کے متعلق پروفیشنل ازم میں اضافہ ہوگا جو ان کے کاروبار میں سود مند ہوگا۔۔

یہ اطلاعات غلط ہیں کہ سبسڈی آئیٹم کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،ذوالقرنین علی خان
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان اشیائے ضروریہ اور دیگر آئیٹم دونوں فراہم کرتا ہے
چیئرمین بورڈ آف ڈایریکٹرز یوٹیلیٹی سٹورز ذوالقرنین علی خان کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات اور خبریں من غڑت اور غلط ہیں کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے سبسڈی آٗیٹم میں سے کسی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے،سبسڈی اشیائے ضروریہ پر فراہم کی جاتی ہیں ان کی قیمتیں مستحکم ہیں ان میں کسی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کے علاوہ دیگر آئیٹم بھی موجود ہوتے ہیں،ان دیگر آئیٹم کی قیمت کا تعین حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نہیں کرسکتا یہ آئیٹم کے مینوفیکچرز طے کرتے ہیں کہ اس آئیٹم کی قیمت کیا ہوگی لہذا اگر ان میں سے کسی کی قیمت میں کوئی اضافہ ہوتا ہے تو اس کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔۔۔

گزشتہ سال شوگر ملز ایوسی ایشن نے70روپے جہانگیر ترین نے67روپے فی کلو چینی دینے کی حامی بھری
میڈیا پر منفی خبروں کی تشہیر کے بعد یہ چینی نہ خرید سکے جس کی وجہ سے1.5ارب کانقصان ہوا،ذوالقرنین علی خان
ذوالقرنین علی خان کا کہنا تھا ہر سال یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان ایک لاکھ ٹن چینی خریدتا ہے۔گزشتہ سال جب چینی کی قیمت82روپے فی کلو تھی،ہم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن اور جہانگیر خان ترین سے مذاکرات کیے کہ ہمیں کم قیمت پر چینی فراہم کی جائے جس پر جہانگیر خان ترین نے67روپے فی کلو کے حساب سے 20ہزار ٹن چینی فراہم کرنے کا وعدہ کیا وہیں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے70روپے فی کلو قیمت پر80ہزار ٹن چینی فراہم کرنے کا وعدہ کیا،تاہم انہوں نے فیصلہ کو ای سی سی سے منظوری کا کہا تاہم میڈیا میں منفی خبروں کے بعد شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی دینے پر آمادگی نہ ظاہر کی تاہم جہانگیر ترین اپنے وعدے پر قائم رہے اور انہوں نے چینی فراہم کی لیکن یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے کئی حکام کی غفلت کی بناء پر جہانگیر خان ترین سے 20ہزار ٹن کی بجائے کم چینی خریدی گئی اس معاملہ پر تحقیقات کرراہے ہیں،لیکن منفی خبروں کی وجہ سے شوگر ملز ایوسی ایشن کی طرف سے چینی کی عدم فراہمی کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو 1.5ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان ملک کا سب سے بڑا ٹیکس پیئر ادارہ بن سکتا ہے،ذوالقرنین علی خان
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزیوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان ذوالقرنین علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان150ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے جو ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے،خواہش ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان اس مارکیٹ کے30فیصد شیئر تک پہنچے اگر یہ ٹارگٹ حاصل کرلیا تو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکس پیئر ادارہ بن جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ اس پر کام شروع کردیا ہے،ادارے کی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے پروفیشنلز کی خدمات حاصل کررہے ہیں،ہم نے اس حوالہ سے ایف بی آر سے بھی مشاورت کی ہے۔ہمارے ملک میں بڑا پوٹینشل ہے اور بہترین کام کرنے والے لوگ موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں