5

سعودی عرب پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن سے سعودی عرب کی جانب میزائلوں اور ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے جسے ناکام بنادیاگیا . سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے عرب اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پر 4میزائل اور 6ڈرون طیارے برسائے گئے تھے تاہم انہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا .

سعودی پریس ایجنسی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملے کس مقام پر کیے گئے ہیں. عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہےکہ اتحادی فوج نے

سعودی عرب کی ڈیفنس فورس کے ساتھ مل کر سعودی عرب پر حملے کےلیے بھیجے دو بیلسٹک میزائل اور چھ بمبار ڈرون طیارے تباہ کر دیے. ترجمان نے بتایا کہ صنعا پر قابض ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے دانستہ طورپر بیلسٹک میزائلوں اور چھ ٖڈرون طیاروں سے سعودی عرب میں شہری آبادی اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی تھی. تاہم اتحادی فوج نے بر وقت جوابی کارروائی کر کے میزائل اور ڈرون طیارے فضا ہی میں تباہ کر دیئے. ترجمان کرنل المالکی نے بتایا کہ حوثی دہشت گرد ملیشیا بیلسٹک میزائل اور ڈرون استعمال کر کے یمن کے شہریوں اور ہمسایہ ممالک میں سولین کو نشانہ بنا کر عداوت کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں. برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے باوجود سعودی عرب اور یمنی باغیوں کے درمیان سرحد پر کراس بارڈر حملوں میں اضافہ ہوگیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں