6

گھر سیل۔۔۔۔آصف زرداری کیلئے ایک او رمشکل،نیب کی کارروائی سے پیپلزپارٹی پریشان

جعلی اکاؤنٹس کیسز میں آصف علی زرداری کے خلاف نیا مقدمہ تیار کر لیا گیا، نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کرنے کی استدعا کر دی . سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی، نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا،

گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینوگرافر نے رقم دی .

نیب کے موقف کے مطابق آصف زرداری کو کلفٹن کراچی گھرکا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا، اسٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیے گئے، آصف زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے، اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کیے.نیب کے مطابق سٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہو گیا، نیب نے احتساب عدالت سےآصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کرنے کی استدعا کر دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں