5

آتشزدگی کا شکار امریکی بحری جہاز پر ایسی چیز موجود ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بن سکتی ہے، رونگٹے کھڑے کردینے والا انکشاف

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی بندرگاہ پر لنگر انداز امریکی بحریہ کے جنگی جہاز ‘بون ہوم رچرڈ’ پر لگی آگ پرقابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری ہیں . امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)کے مطابق سیکڑوں اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں .

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت جہاز پر تین اعشاریہ سات ملین لیٹرز سے زائد تیل موجود ہے اور اگروہ آگ کی لپیٹ میں آگیا تو اس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے. اے پی کے مطابق نیوی کے سیکڑوں اہلکار اس کوشش میں مصروف ہیں

کہ کسی طرح آگ کو اس تیل تک پہنچنے سے روکا جائے.امریکی کوسٹ گارڈ نے تیل کی صفائی کے لیے خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے جو کسی بھی لیکج کی صورت میں اس پر قابو پانے کا کام کرے گا. آتشزدگی کی وجہ سے ایک ناٹیکل میل تل بحری جہازوں اور کشتیوں کا سفر ختم ہوچکا ہے جب کہ بحری جہاز کے اوپر سے ایئرٹریفک کو بھی گزرنے سے روک دیا گیاہے. واضح رہے امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی بندرگاہ پر لنگر انداز امریکی بحریہ کے جنگی جہاز ‘بون ہوم رچرڈ’ پر آگ گزشتہ روز ایک زور دار دھماکے کے بعد لگی تھی. برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق سان ڈیاگو کے فائر ریسکیو ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہاز ‘بون ہوم رچرڈ’ معمول کے معائنے کے لیے لنگر انداز تھا جب اس میں اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر 30 منٹ پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں