6

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر،مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے زبردست جواب نے معاملہ ہی ختم کردیا

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذ اکر نائیک نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کیلئے حکومت فنڈز نہیں دے سکتی . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک شہری عامر وسیم نے ان سے یہ استفسار کیا تھا کہ اسلام آباد میں ہندوئوں کیلئے مندر کی تعمیر کیلئے حکومت کے فنڈز خرچ کرنے کا معاملہ متنازع ہوگیا ہے آپ کی کیا رائے ہے؟ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جواب دیا کہ امام اعظم ابو حنیفہ، امام مالک، امام احمد بن حنبل اور امام شافعی کی متفقہ رائے ہے کہ کوئی مسلم غیرمسلموں کی عبادت گاہ بشمول چرچ یا مندر کیلئے عطیہ نہیں دے سکتا .

انہوں نے سورۃ مائدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ باہمی تعاون تقویٰ کیلئے کریں ساتھ ہی منع فرمادیا گیا کہ گناہ کیلئے تعاون نہ کریں اور شرک سے بڑا گناہ اور کیا ہوسکتا ہےلہذا یہ کس طرح ممکن ہے کہ کوئی مسلم مندر کیلئے عطیہ دے.واضح رہے کہ اسلام آباد میں مندر کے تعمیرکے معاملے کو لیکر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں