6

کیا ایاز صادق واقعی وزیراعظم بننے جارہے ہیں؟ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے خود ہی بتا دیا، پی ٹی آئی کو بھی بڑا سرپرائز

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سینئررہنما مسلم لیگ (ن )ایازصادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اِن ہاوٴس تبدیلی کا حصہ نہیں بنے گی ،18ویں ترمیم میں بہتری کی گنجائش ہے تو اس پر بات چیت ہوسکتی ہے،میرے وزیراعظم بننے کی افواہیں پھیلانے والے دراصل مجھ سے دشمنی کررہے ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا .

انہوںنے مزید کہا کہ میرے قائدنوازشریف ہیں .

پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں .مجھے وزیراعظم بنانے کی افواہیں پھیلا کر صورتحال خراب کی جارہی ہے .اپوزیشن نے کبھی مائنس ون کی بات نہیں کی ہمیشہ آئین کے دائرے میں رہنے کی بات کی ہے .انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہی بات دہراتے ہیں کہ تمام مسائل کاحل ایک شفاف الیکشن ہے . مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے .روپے کی قدر گر گئی ،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا .پی ٹی آئی نے 99فیصد وعدے پورے نہیں کئے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں