6

پورے ملک کی مائیں ناراض : اپنی مرضی والی اداکارہ صبا قمر کا شادی کے حوالے سے متنازعہ بیان سامنے آگیا

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ صبا قمر کی جانب سے ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ شادی سے متعلق روایتی اور دقیانوسی خیالات پر تنقید کرتی نظر آ رہی ہیں . باصلاحیت اور منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنا یو ٹیوب چینل بھی لانچ کیا ہے ، صبا قمر معاشرے کے کئی مسئلوں پر بات کرتی اور اپنا رد عمل دیتی نظرآتی ہیں، اُن کی رائے اور خیالات کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی جاتا ہے .

صبا قمر نے چند گھنٹے پہلے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام پر شادی اور اس سے متعلق مسائل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں صبا قمر رشتے کرانے والی آنٹیوں پر تنقید اور شادی کے بعد لڑکی کو سُسرال میں پیش آنے والی مشکلات پر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں .صبا قمر کا انسٹا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’ ہمارے معاشرے میں دو طرح کے لوگ لڑکی کا رشتہ دیکھنے آتے ہیں ، ایک تنگ نظر اور دوسرے آزاد خیال لوگ مگر دونوں خاندانوں کو بہو کی شکل میں نوکرانی ہی چاہیے ہوتی ہے،

لڑکی اگر پڑھی لکھی ہے تو نوکری اور اگر ان پڑھ ہے تو گھر کاکام کرنے والی.‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ شادی کے بعد کوئی بھی فیصلہ میاں بیوی کا نہیں رہتا بلکہ گھر کی کوئی نہ کوئی بزرگ خاتون فیصلے کرتی ہیں کہ مرنے سے پہلے تمہاری اولاد دیکھنا چاہتی ہوں، اور اگر اللّٰہ کی دین سے بیٹی جیسی رحمت گھر میں آ جائے تو ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے کہ پوتا دیکھنے کی خواہش تھی یہ تو پوتی ہو گئی.‘صبا قمر نے ویڈو شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’وہ اپنے لیے شادی کرنا چاہتی ہیں لوگوں کو دکھانے کے لیے نہیں،‘ صبا قمر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’ شادی کرو کاروبار نہیں بھی استعمال کیا. ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں