7

اداکارہ لیلیٰ واسطی کی خطرناک بیماری سے لڑنے کی داستان سن کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے

سابق مقبول اداکار رضوان اور طاہرہ واسطیٰ کی بیٹی لیلیٰ واسطی کا نام ایک ایسا نام ہے، جو پاکستانی شوبز صنعت میں کافی مشہور ہیں . اداکارہ لیلیٰ واسطی اس وقت نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے دلروبہ میں ہانیہ عامر کے ہمراہ، اور ڈرامہ سیریل تمنا میں کام کرتی نظر آرہی ہیں .

بہت سے لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ایک لیلیٰ واسطی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں

لیکن متعدد لوگ یہ نہیں جانتے ہیں کہ انہیں تقریباً ‎ 10سال قبل کینسر کی ایک انتہائی مہلک قسم لیوکیمیا کا سامنا کرنا پڑا تھا.ایک پروگرام کے دوران اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ مجھے بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی لیکن میرا اپنے کسی بہن بھائی سے بون میرو میچ نہیں ہوسکا. تاہم انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے بین الاقوامی سطح پر ان کے 19 ڈونرز میچ ہوگئے. لیکن ان کے جسم نے کسی کا خون قبول نہیں کیا اور بعد ازاں وہ مزید سخت اور شدید بیمار پڑگئیں تھیں.اداکارہ لیلیٰ واسطی نے مزید بتایا کہ دورانِ علاج 2011 میں ان کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا اور اس کے اگلے ہی سال 2012 میں ان کی والدہ اس دنیا سے رخصت ہوگئیں تھیں اور وہ وقت ان کے لئے بہت زیارہ ازیت بھرا تھا. ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں