5

قسمت ہوتوایسی ۔۔۔نوجوان نے اپنی اورگھر والوں کی پسندکی لڑکیوں سے بیک وقت شادی کرلی

ایک بھارتی نوجوان نے بیک وقت دو لڑکیوں سےشادی کر ڈالی،مدھیا پردیش میں سندیپ نے گائوں والوں کے سامنے دونوں دلہنوں کیساتھ بیک وقت پھیرے لیے . غیرملکی میڈیا کے مطابق سندیپ اوئیک نامی نوجوان کا تعلق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے ضلع بیٹل میں واقع گاؤں کیریاسے ہے جس نے بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کرڈالی، ان میںسے ایک اس کی گرل فرینڈ ہے اور دوسری ماں باپ کی پسند کی لڑکی ہے

.

رپورٹ کے مطابق شادی کے منڈپ پر سندیپ کے ساتھ دونوں دلہنیں عروسی جوڑے پہنے موجود تھیں اور ان دونوں نے 40کے لگ بھگ رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے درمیان سندیپ کے ساتھ بیک وقت پھیرے لیے،بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک لڑکی کا تعلق ضلع ہوشنگ آباد سے اور دوسری کا قریبی گاؤں کویالری سے تھا.سندیپ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ والدین اپنی مرضی کی لڑکی سے اس کی شادی کروانا چاہتے تھے. یہ معاملہ پنچایت تک پہنچ گیا جہاں سندیپ اور دونوں لڑکیوں کے والدین کی رضامندی سے پنچایت کے لوگوں نے یہ فیصلہ کر دیا کہ سندیپ کی بیک وقت دونوں لڑکیوں سے شادی کروا دی جائے.دونوں لڑکیاں بھی پنچایت کے اس فیصلے پر راضی ہو گئیں چنانچہ گزشتہ روز وہ تینوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں