5

پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، وزیر اعظم کی جانب سے مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، وزیر اعظم کی جانب سے مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا . .

.. وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ باہمت قوموں کو مشکل وقت میں اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں، عوام کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کر رہے ہیں، دیا میر بھاشا ڈیم گلگت بلتستان کی قسمت بدل دے گا، اس منصوبے سے چلاس کے لوگوں کو مفت بجلی ملے گی. بدھ 15 جولائی کو گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر بننے والے پاکستان کے سب سے بڑے میگا پراجیکٹ دیا میر بھاشا ڈیم کی مختلف سائٹس کا وزیراعظم عمران خان نے دورہ کیا. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں، جو انسانون پر سرمایہ کاری کرتی ہیں

دنیا کی دوسری قومیں چین کی ترقی سے خوف زدہ ہیں، چین نے 5 ہزار بڑے ڈیم بنائے، قانون کی بالا دستی اور تعلیم دینے سے قومیں ترقی کرتی ہیں، قوموں کو مشکل وقت میں اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں، پاکستان کی بدقسمتی رہی کہ کم وقت کیلئے فیصلے کیے گئے طویل المدتی نہیں. انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں درآمدی تیل پر بجلی بنانے کے فیصلوں سے نقصان ہوا، جب رقوم باہر جاتی ہیں تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا ہے، ہم جب حکومت میں آئے 20 ارب روپے کا خسارہ ہمیں ورثے میں ملا، جب کہ روپے پر دباؤ تھا. مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتوں پر اثر پڑا. ڈیم سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم بنانے جا رہے ہیں، خاص کر اس موقع پر میں چیئرمین واپڈا کا شکریہ ادا کروں گا، جن جنون کی حد تک اس پراجیکٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں، اس منصوبے سے چیلاس کو مفت بجلی ملے گی، وقت بتائے گہ کہ یہ پراجیکٹ ملک کی تقدیر بدل دے گا، ہم گلگت بلتستان اور پرانے قبائلی علاقوں کیلئے بجٹ بڑھا رہے ہیں، ہم اسے پوری طرح فنڈ کر رہے ہیں، بلوچستان بہت پیچھے رہ گیا ہے، مشکل حالات میں ان کیلئے بھی کام کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں