6

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا استعفیٰ دینے کا اعلان

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ،عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کرنے کااعلان بھی کردیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق

پی ٹی آئی کے کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اعترف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں جو اپنے شہرکے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہے .

انہوں نے کہاکہ مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا نہیں دیکھا جاتا.انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے وقت مانگاہے مل کرانہیں استعفیٰ پیش کردوں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں