8

کورونا وائرس کی وجہ سے کنڈومز کی فروخت میں کمی

کورونا وائرس کی وباء کے باعث دیگر کاروباروں کی طرح کنڈومز کی فروخت میں بھی شدید کمی واقع ہو گئی ہے . ڈیلی سٹار کے مطابق ڈیوریکس کنڈوم بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیگزم نراسیمہان کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی وباء نے کنڈوم انڈسٹری پر بھی شدید منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور ان کی فروخت میں کئی گنا کمی واقع ہو گئی ہے .

اس کی وجہ انہوں نے یہ بیان کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مردوخواتین گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور انہیں باہم ملنے کے مواقع کم میسر آ رہے ہیں.لیگزم کا کہنا تھا کہ ”سماجی میل جول کی پابندی کے باعث مردوخواتین کے ایک دوسرے سے دور رہنے کے علاوہ میاں بیوی بھی اس وباء کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں اور ان شادی شدہ جوڑوں میں بھی کنڈوم کا استعمال کم ہو گیا ہے…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں