5

بلاول زرداری اچھے ضرور ہیں لیکن شادی۔!! حریم شاہ نے بڑا اعلان کر دیا

متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ان دنوں کراچی میں ہیں، کراچی میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے بھی حریم شاہ کی ملاقات ہوئی ہے . حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سما کو ایک انٹرویو میں کہا کہ بلاول زرداری اچھے ضرور ہیں لیکن ان سے شادی نہیں کر سکتی، حریم شاہ کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حامی ضرور ہوں لیکن پیپلزپارٹی نے بھی ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے، حریم شاہ سے سوال ہوا کہ اگر شیخ رشید آفر کریں شادی کے لیے آپ کو ؟ جس پر ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھا کہ نہیں وہ اتنے بڈھے ہیں میں شادی کیوں کروں ! 60 سال انسان کی آخری عمر ہوتی ہے اس سے اوپر خوش نصیب ہی جاتے ہیں تو میں کیا پھر بیوہ زندگی گزاروں گی .

حریم شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ان سے ملتے ہیں مگر پتا نہیں کیوں اسے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں.کراچی آکر بہت اچھا لگا بہت مزہ آرہا ہے چونکہ ابھی کورونا ہے، لاک ڈاؤن ہے

سب کچھ بند ہے. واضح رہے کہ مختلف سیاسی وزرا کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی متنازع سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا. انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا’’ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں. کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‘‘. تاہم حریم شاہ کے اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور کئی لوگوں نے تو ان کا مذاق اڑایا اور ان کے لیے نازیبا جملے بھی استعمال کیے. ایک صارف نے مذاقاً حریم شاہ کی حمایت کرتے ہوئے دیگر صارفین کو کہا مذاق نہیں اڑائیں اس ٹک ٹاک کے لیے میری پوری سپورٹ حریم شاہ کے ساتھ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں