5

فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے پہلے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا،فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا دوسراکورونا ٹیسٹ کل ہوگا . محمدعامر کے 2 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے .

واضح رہے کہ فاسٹ باﺅلر حارث رو¿ف کا کورونا ٹیسٹ بار بار مثبت آنے کے بعد محمد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی ہو گیا.فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

،فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا دوسراکورونا ٹیسٹ کل ہوگا، محمدعامر کے 2 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے . قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کابار بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنا مایوس کن ہے،فاسٹ باﺅلرمحمد عامر نے بچی کی پیدائش کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے معذرت کی تھی.قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر وائٹ بال کرکٹ کے تجربہ کار بولر ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد ان کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا، محمد عامر کے ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو ریلیز کر دیا جائے گا. مصباح الحق کا کہنا تھا کہ 31 جولائی کے بعد شعیب ملک بھارت جائیں گے، فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد ہی وہ ٹیم کو جوائن کریں گے، کوشش یہی ہے کہ شعیب ملک انگلینڈ آئیں تو انہیں دو ہفتے کی ٹریننگ ملے.ہیڈ کوچ نے بتایا کہ سکواڈ بڑا ہونے کی وجہ سے پاکستان سے ایک اور مساجر عمران کو بھی بلایا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں