9

دانت برش نہ کرنے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ کبھی بھی سستی نہ کریں گے

باقاعدگی سے دانت برش کرنا کئی طرح کے طبی فوائد کی حامل عادت ہے اور اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں دانت برش نہ کرنے کا ایک ایسا خوفناک نقصان بھی بتا دیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا . میل آن لائن کے مطابق ہارورڈ ٹی ایچ شین سکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدانوں نے اپنی 20سالہ تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ دانت برش نہ کرنے سے منہ اور معدے کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 52فیصد تک بڑھ جاتا ہے .

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 20سال تک منہ اور معدے کے کینسر کا شکار ہونے والی 98ہزار 459خواتین اور 49ہزار 685مردوں پر تجربات کیے.

نتائج میں پتا چلا کہ ان مردوخواتین میں سے 52فیصد ایسے تھے جن کے مرض کی وجہ ان کی دانت صاف نہ کرنے کی عادت تھی. سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ دانت برش نہ کرنے سے مسوڑھوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں، جو براہ راست معدے کے کینسر کا سبب بنتی ہیں. جن لوگوں کے دانت پہلے ہی ضائع ہو چکے ہوں، اگر وہ برش نہ کریں تو ان کو منہ اور معدے کے کینسر کا خطرہ اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں