7

ٹیم میںسرفراز احمد کا ہونا۔۔۔۔۔۔وکٹ کیپر محمد رضوان بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کا ٹیم میں ہونا ہم دونوں کے لیے مقابلے کی فضا قائم رکھتا ہے . تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کانفرنس میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے ساتھ ہونے سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، ساتھ پریکٹس کرتے ہیں اور ہم دونوں کے درمیان ایک مثبت فضا قائم رہتی ہے .

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں انگلینڈ میں بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں،

پریکٹس میچز سے بہت زیادہ حوصلہ ملتا ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی جم کر محنت کررہے ہیں.ادھر انگلینڈ کو ہوم سیریز میں ڈھیر کرنے کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں. قومی ٹیم نے ڈربی میں مسلسل دوسرے دن بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، گرین شرٹس کل سے دوسرا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی.پریکٹس میچ کا مقصد کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا اور میچ پریکٹس دینا ہے. پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے شروع ہوگا.خیال رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کے کرونا کے دونوں ٹیسٹ منفی آچکی ہے، وہ بھی جلد انگلینڈ روانہ ہوکر قومی اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں