8

صرف ایک چڑیا کے لیے گاؤں کی اسٹریٹ لائٹ ایک ماہ سے بند

ایک پرندے اور اس کے بچے کے لئے ایک ایک ماہ تک اسٹریٹ لائٹس بند کرنے کا دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع شیوا گنگائی کے ایک دیہات پوتا کُڑی میں ایک ہی مرکزی کھمبے سے باقی اسٹریٹ لائٹس کو چلایا جاتا ہے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اس کے سوئچ بورڈ پر ایک چڑیا نے گھونسلہ بنادیا اور اس پر انڈے دیئے اگر بجلی جلائی جاتی تو اس سے چڑیا کے بچے روشنی یا کرنٹ سے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

سب سے پہلے کاروپوراجہ نے دیکھا کہ مرکزی سوئچ بورڈ والے کھمبے پر ایک چڑیا کا گھونسلہ ہے۔ اس سے قبل وہ اسی پرندے کو گھونسلہ بناتے ہوئے دیکھ چکے تھے۔ جب اس نے گھونسلے میں جھانکا تو اس میں تین سبزمائل نیلے انڈے دکھائی دیئے جن پر سیاہ دھبے پڑے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں