6

اب کون سی ٹیم پاکستان آئے گی؟ وسیم خان نے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری سنا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے مستقبل میں انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کو بہت مثبت انداز میں لیا جا رہا ہے اور مستقبل میں پاکستان کو اس کا بہت فائدہ ہو گا . تفصیلات کے مطابق پی سی بی پوڈکاسٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ برطانیہ کو انگلینڈ میں بہت مثبت انداز میں لیا جارہا ہے،

اس ٹور سے مستقبل میں پاکستان کی کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا .مجھ سے متواتر پوچھا جاتا ہے کہ آپ انگلینڈ کیلئے یہ سب کیوں کررہے ہیں، تاہم واضح کرنا چاہتا ہوں کہ انگلینڈ سے کوئی ڈیل کی نہ ہی یہ اس سب کیلئے موزوں وقت تھا. انہوں نے کہا کہ اس اعتبار سے مستقبل میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے تبادلہ خیال ہوگا اور انہیں یقین ہے کہ انگلش بورڈ اس وقت بہترین فیصلہ کرے گا. چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ورلڈ کرکٹ کیلئے فیصلے کر رہا ہے، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ آئندہ 6 ماہ کرکٹ نہیں کھیلی جاتی تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو معاشی نقصان ہوگا. وسیم خان نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز معاشی اعتبار سے بھی بہت ضروری ہے، کھیلوں میں یکجہتی کا بہت بڑا حمایتی ہوں. ہم نے کبھی کھلاڑیوں کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کیا، انگلینڈ سے موصول غیرجانبدارانہ اطلاعات کے مطابق لڑکوں کو مزہ آرہا ہے، مصباح الحق کی قیادت میں تمام سپورٹ سٹاف لڑکوں سے مسلسل فیڈبیک لیتا رہتا ہے، یونس خان اور مشتاق احمد نے بتایا ہے کہ لڑکوں کی توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں