7

سکھر، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ڈیڑھ ماہ کے لیئے ملتوی

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ڈیڑھ ماہ کے لیئے ملتوی،تفصیلات کے مطابق آمد ن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب ہاتھوں گرفتار خورشید شاہ کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت ڈیڑھ ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی ہے اس سلسلے میں خورشید شاہ ضمانت کیس کے وکیل مکین کارڑا نے بتایا کہ خورشید شاہ کی ضمانت درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ملتوی کر دی ہے

رہنما پیپلزپارٹی سید خورشید شاہ ساڑہے دس ماہ سے زیر حراست ہیں، عدالتی زرائع کے مطابق خورشید شاہ کے وکلاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئیسکھر:اب سماعت گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ہوگی واضع رہے کہ سندہ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی،خورشید شاہ سمیت 18 لوگوں پر ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے. .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں