6

قوم عمران خان کا ایک ہی بڑا فیصلہ سننا چاہتی ہے کہ وہ۔۔۔طلال چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان کے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کا ایک ہی بڑا فیصلہ سننا چاہتی ہے کہ وہ استعفی دے اور ملک کی جان چھوڑے،ملک اور قوم سلیکٹڈ کے مزید بڑے فیصلوں کے متحمل نہیں . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ

قوم عمران خان کا ایک ہی بڑا فیصلہ سننا چاہتی ہے کہ استعفی دے اور ملک کی جان چھوڑے ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور چینی چوری کرادی،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور تاریخ کی کم ترین قیمت کے باوجود پٹرول میں عوام کو ریلیف نہ دیا ،عمران نیازی نے بڑا فیصلہ کیا اور پھر پٹرول میں اربوں روپے کمانے والے مافیا کو بچانے کے لئے کمشن بنادیا، ملک اور قوم سلیکٹڈ کے مزید بڑے فیصلوں کے متحمل نہیں.انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کا ایک ہی بڑا فیصلہ سننا چاہتی ہے کہ وہ استعفی دے اور ملک کی جان چھوڑے،قوم بس اب ایک ہی بڑا فیصلہ عمران نیازی سے چاہتی ہے کہ قوم کی جان چھوڑ دے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں