5

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا . تاہم خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .

اس دوران مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پربارش کی توقع.گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی / زیریں پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع ، اسلام آباد ، ژوب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی.ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا.سب سے زیادہ بارش : پنجاب: گوجرانوالہ 53 ، لاہور (ائیر پورٹ 51 ، سٹی 14) ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 34 ، اٹک ، نارووال 33 ، سیالکوٹ (سٹی 41 ، ائیر پورٹ 07) ، اسلام آباد (ائیر پورٹ 25 ، گولڑہ 16 ، بوکرا 14 ، زیروپوائنٹ 11) ، سید پور 07) ، ڈی جی خان ، کوٹ ادو 16 ، راولپنڈی (شمس آباد 10 ، چکلالہ 07) ، قصور 14 ، چکوال 11 ، گجرات 04 ، بہاولنگر 01 ، کشمیر: کوٹلی 30 ، مظفرآباد (سٹی 19 ، ائیر پورٹ 08) ، گڑھی دوپٹہ 18 ، خیبر پختونخواہ: بنوں 13 ، سیدو شریف ، چیراٹ 10 ، بالاکوٹ 08 ، بلوچستان: ژوب میں03ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں