5

بارشوں نے تباہی مچادی، صورتحال خراب، فوج طلب کر لی گئی

بارشوں کے بعد مسائل کے شکار کراچی والوں کے لیے اچھی خبر ہے . ابتر صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے .

آئی ایس پی آر کے مطابق سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سول انتظامیہ نے پاک فوج کی مدد طلب کی ہے.حکومت نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو کراچی بھیجنے کے لیے وفاقی کابینہ سے ہنگامی منظوری لی ہے. کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی

.گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کے حکام کراچی پہنچ گئے ہیں. وفاق کی 100 فیصد توجہ شہر قائد پر مرکوز ہوگی.دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم پوری توجہ سے کراچی کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے فوج کی مدد سے شہر کے نالے صاف کیے جائیں گے.کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست نہیں کرنی شہر قائد کے مسائل حل کرنے ہیں، چاہتے ہیں سندھ حکومت بھی اس میں حصہ ڈالے.گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس بار این ڈی ایم اے، ایف ڈبلیو او سمیت تمام اداروں کی تیاری مکمل ہے. پیسہ کی کمی یا کسی بھی اور وجہ سے یہ کام ادھورا نہیں رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں