6

تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت کے خلاف 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت کے خلاف 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا . ذرائع کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے رہنما نے 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا .

سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر بہانہ ماڑی رحمان افضل آفریدی کی زیر قیادت ایک اہم اجلاس بہانہ ماڑی میں منعقد ہوا. جس میں نااہل لوگوں کو پارٹی عہدوں کی بندر بانٹ، خیبر پختونخوا میں نااہل منسٹرز کی خراب کارکردگی، پیرا شوٹر کے پارٹی کو ہائی جیک کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا. اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخواہ کے نااہل منسٹروں کو فوری طور پر ہٹایا جائے ، پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن کرایا جائے اور پیرا شوٹر کو لگام دیا جائے. اجلاس میں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو عید کے بعد 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے جو کہ مطالبات منظور ہونے تک جاری رہے گا.

رحمان افضل آفریدی نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں تنظیم سازی چہیتوں کو دی ہوئی ہے،وزیر پارٹی ورکرز کے ساتھ ملاقات ہی نہیں کرتے، ورکرز جاتے ہیں تو وزیر ملتے ہی نہیں،ہر وزیر اپنے مزوں مین لگا ہوا ہے، ورکروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں،کوئی کام نہیں کر رہا ،ایسے میں ہم کیسے عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے، پرانے سسٹم میں جس طرح نوکریاں بیچی جاتی تھیں اب بھی یہی ہو رہا ہے، تنظیم سازی میں بھی من پسند افراد کو آگے لایا جا رہا ہے. رحمان افضل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنا ہو گا اور خیبر پختونخواہ کی ہر تحصیل سے کم از کم تین تین سو بندہ نکال کر لائیں گے، اسوقت تک نہیں جائیں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے،بیوروکریسی کو پر لگ گئے ہیں، پولیس، واپڈا،سوئی گیس جس محکمے میں بھی جائیں ورکروں کو ذلت و رسوائی ملتی ہے، وہی سسٹم ہے جو پہلے تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں